( ایجنسیز)
نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرم نے مغوی لڑکیوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے اور اپنے شدت پسند ساتھیوں کی رہائی کے بدلے لڑکیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوکو حرم تنظیم کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اس وقت تک حراست میں رکھا جائے گا جب تک ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ۔اس سے قبل نائجیریا کے بورنو صوبے
کے گورنر نے کہا تھا کہ انہیں مغوی لڑکیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ گورنر قاسم شٹیما نے کہا کہ ان کے خیال میں لڑکیوں کو چاڈ یا کیمرون نہیں لے جایا گیا ۔ابوبکرشیکاؤ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اوراب وہ شریعت پر عمل پیرا ہوکر اﷲ کی عبادت کرتی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اغواء کی جانیوالی طالبات کی تلاش میں نائجیریا کو مدد کی پیش کش کی ، جسے نائجیر یا نے قبول کر لیا ہے ۔